ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے’ ایاز صادق

اسلام آباد (بیوروچیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر سے مسلمانوں میں خودداری، آزادی اور قومی شعور بیدار کیا،خطب الہ آباد قیامِ پاکستان کی فکری بنیادوں میں اہم مقام رکھتا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی خود اعتمادی، کردار سازی اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے،علامہ اقبال کا پیغام نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوجوان علم، تحقیق، جدت اور محنت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں،اقبال کا تصور ایک خوداعتماد، باشعور اور ذمہ دار فرد کی تعمیر ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں،علامہ اقبال کو حقیقی خراجِ عقیدت ان کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں