کمالیہ (نامہ نگار )کمالیہ و گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کالج روڈ پر 3 نمبر اسٹاپ کے قریب سکول جانے والی 14 سالہ وردہ دختر عمر کا بازو رکشے کی چین میں آنے سے ٹوٹ گیا۔ 675/16 کے قریب پیرمحل جاتے ہوئے 30 سالہ حیدر علی ولد ذوالفقار علی کی موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔اسی طرح جکھڑ روڈ پر فاریسٹ پارک کے قریب 20 سالہ علیشبہ دختر اقبال موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئی، جبکہ پیرمحل سے کمالیہ آتے ہوئے 662/3 اسٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 60 سالہ منظور الحق ولد عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ 55 سالہ ثریا بی بی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




