لاہور(بیوروچیف)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ہراسگی،تشدد اور جنسی جرائم میں ملوث 6ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسگی کے مقدمات میں جنوبی چھائو نی پولیس نے عرفان جبکہ شادباغ پولیس نے محسن کو گرفتار کیا۔اسی نوعیت کے مقدمات میں ساندہ پولیس نے نور احمد کو جبکہ رائیونڈ پولیس نے نصراقبال کو گرفتار کیا۔ ہراسگی کے مقدمہ میں چوہنگ پولیس نے عدنان اعظم کو گرفتار کیا۔بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں سندر پولیس نے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد و جنسی جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ایسے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔شہری بالخصوص خواتین بلاخوف اپنی شکایات پولیس تک پہنچائیں۔




