اسلام آباد(عظیم صدیقی)نئی سیاسی صف بندیاں،بالواسطہ رابطے کافی آگے بڑھ چکے پی ٹی آئی کے ساتھ بالواسطہ رابطے گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں اپنے رابطوں کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں ہوئیں طبی معائنے کرائے گئے کچھ گرفتار شخصیات کو رہا کیا جاسکتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی کا بھانجا رہا کئے جانے والوں میں شامل ہے رابطے وزیر داخلہ محسن نقوی کررہے ہیں ۔بلاول بھٹو کی ایماء پر بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی باہمی تعاون کیلئے رابطے شروع ہونیوالے ہیں۔(ن)لیگ اور ”دوستوں”میں کچھ سرد مہری پائی جاتی ہے خصوصاً پنجاب اور وفاق میں گورننس کے معاملے پر دونوں میں غلط فہمیاں اور ناپسندیدگی کافی آگے جاچکی ہے ۔دسمبر میں کچھ خاص واقعات ہوسکتے ہیں۔




