حضرت سلطان باہو کا346 واں عرس مبارک آج

جھنگ(بیوروچیف)جھنگ میں برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سلطان باہو کا346 واں سالانہ عرس آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔عرس کی تقریبات میں شرکت اور روحانی حاضری کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی دربار حضرت سلطان باہو آمد کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور نذرانہ عقیدت پیش کر رہی ہے۔عرس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا اور زائرین کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حضرت سلطان باہو کا سالانہ عرس ہر سال جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں