ایبولا وائرس سے 5387اموات

کانگو (مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی وبا نے سنگین صورت اختیار کرلی متاثرین کی تعداد11ہزار42جبکہ ہلاکتیں 5 ہزار 387 ہوگئیں، عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ وبا ایبولا وائرس کی نایاب قسم بنڈی بگیو (Bundibugyo) کے باعث پھیل رہی ہے، جس کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج دستیاب نہیں۔وبا کانگو کے 26 میں سے 8 صوبوں تک پھیل چکی ہے، جبکہ مشرقی، وسطی اور مغربی افریقا کے دیگر علاقوں میں بھی اس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسلح تنازعات، طبی سہولیات کی کمی، دشوار گزار راستوں اور مقامی آبادی میں پائی جانے والی بے اعتمادی کے باعث وبا پر قابو پانے کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت سمیت متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی اور وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں