15جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی

لاہور(بیورو چیف)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 15 جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ وکلا ء کے دو گروپس آئینی ترمیم تیار کررہے ہیں اور نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتے یہ کام ہو، اب دیکھنا یہ ہے کیا کینالز کی طرح اس کو بھی روک لیتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ سسٹم ری سیٹ کا کام کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں