صفدرآباد(نامہ نگار)پیرا فورس کی کارکردگی مشکوک ،شہریوں نے ملی بھگت کا شبہ ظاہر کر دیا۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو ایک شہریوں نے بتایا کہ جب سے پیرا فورس کے اہل کار صفدرآباد میں تعینات ہوئے ہیںسوائے گاڑیوں پر سائرنگ بجانے کے کوئی قابل قدر کام سر انجام نہیں سکے،سب سے بڑی بات یہ کہ ان کی کارکردگی مشکوک لگتی ہے کیونکہ اہل کار کسی کو جرمانہ کر دیتے ہیںاور کسی کو معاف کر دیتے ہیں۔ان کی یہ بات کسی بھی لحاظ سے قابل تعریف نہیں،اسسٹنٹ کمشنر کو چاہئے کہ پیرا فورس پر سخت نگرانی رکھیںان کی فیلڈ میں دکانداروں سے آنکھ مچولی کو خفیہ طریقے سے جانچیں۔صفدرآباد شہر تجاوزات کی لپیٹ میں ہے اسے نہ تو میونسپل کمیٹی ختم کر سکی اور نہ ہی کوئی انتظامیہ۔اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اسے ہر شہری سمجھتا ہے کہ کام دو نمبر ہے۔حال ہی میں صفدرآباد میں تعینات ہونے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر محترمہ عائشہ گوندل نے کرسی پر بیٹھتے ہی فیلڈ میں جانے کو ترجیح دی انہوں نے کمال مہارت سے شہر بھر اور تحصیل کے چپے چپے کا دورہ کیا اور مسائل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ،بقول شہریوں کے وہ ایک ایسی آفیسر ثابت ہوئی ہیں جنہیں عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ سرکاری ملازمین میں کئی کالی بھیڑیںبھی اپنے ناپاک عزائم اور مفادات کے لئے متحرک ہیں،شہری بھی ان پر نظر رکھیں اور اعلیٰ انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔




