پولیس انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(بیوروچیف) شہر قائد کراچی میں پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھانجے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعے سے متعلق مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں