30ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)30ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا کراچی گالف کلب میں باقاعدہ آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں کمانڈر کراچی اور کراچی گالف کلب کے صدر وائس ایڈ مرل فیصل عباسی مہمان خصوصی تھے۔وائس ایڈ مرل فیصل عباسی نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی ریکارڈ انعامی رقم رکھی گئی ہے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے معروف گالفرز شریک ہیں۔ چیمپئن شپ میں پروفیشنلز، سینئر امیچرز، جونیئر امیچرز، لیڈیز امیچرز، ویٹرنز اور پرو امیچرز کیٹیگریز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں