نئی دہلی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کے ذریعے یہ مشہور جوڑی ایک بار پھر ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔ برسوں سے دونوں اپنی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ اوم شانتی اوم کے خوبصورت رومانس سے لے کر چنئی ایکسپریس کی کامیڈی، ہیپی نیو ایئر کی تفریح اور پٹھان کے ایکشن تک، اس جوڑی نے ہر بار کچھ نیا پیش کیا ہے۔ اب کنگ کے ساتھ یہ جوڑی اپنے شاندار فلمی سفر میں ایک اور نیا باب جوڑنے جا رہی ہے۔اوم شانتی اوم کے خوبصورت رومانس سے لے کر چنئی ایکسپریس کی کامیڈی، ہیپی نیو ایئر کی تفریح اور پٹھان کے ایکشن تک، اس جوڑی نے ہر بار کچھ نیا پیش کیا ہے۔




