لاہور(شوبز نیوز)نامور پنجابی فوک گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ہو ہا ہو ہا ریلیز کر دیا گیا، جس میں معروف برطانوی ریپر روچ کلہ نے بھی پرفارم کیا ہے۔گانے کی شاعری اور موسیقی عارف لوہار اور روچ کلہ نے مشترکہ طور پر ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی ویڈیو میں پنجابی ثقافت کے مختلف رنگ نمایاں کیے گئے ہیں۔جذبہ انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوس کردہ اس گانے کو خصوصی طور پر پنجابی زبان کی ترویج اور ثقافت کے فروغ کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عارف لوہار اس سے قبل بھی جذبہ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ متعدد میوزک پراجیکٹس کر چکے ہیں، جن میں مقبول گانے بھی شامل ہیں۔




