ڈکیتی،چوری کی35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سرگرم ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ35مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات نقدی قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا،جبکہ اوباش افراد نے مخبوط الحواس خاتون اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے رہائشی منتظر علی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے گھر سے نکلی واپس نہ آئی۔ غلام محمد آباد کے کشمیر روڈ کے غلام سرور کابیٹا سہیل اور ساہیانوالہ کے علاقہ 128ر۔ب کی فرزانہ بی بی کا بیٹی ابراہیم گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ جھنگ روڈ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب رحمان علی کی دکان سے12لاکھ کی بیٹریاں اور سامان چوری،گرونانک پورہ کے مرتضیٰ حسین کے گھر داخل ہونے والی ڈاکو حسینائوں نے لاکھوں کے زیورات ، نقدی چھین کر فرار، جناح کالونی میں نعیم سرور کے گھر سے قیمتی سامان چوری،219ر۔ب میں جویریہ ارشاد سے5ہزار چھین لیے، کینال روڈ شیرٹن مارکی میں فنکشن کے دوران لاکھوں کے زیورات اورقیمتی موبائل فونز چوری،1ج ب رام دیوالی کے قاسم علی سے موٹر سائیکل نقدی وفونز چوری،7ج ب کے محمد منیر کے گھر سے لاکھوں کے فونز اور نقدی چھین لی،بسم اللہ کالونی کے محمد مالک سے35ہزار و فون چھین لیا، شمس آباد کے قریب اسماعیل سے نقدی و فون چھین لیا، گھونہ روڈ پر ضیاء اللہ نے بتایا کہ گیس کنکشن سے لاکھوں کا سامان چوری،187ر۔ب کی جنت بی بی سے عمران وغیرہ نے لاکھوں کے مویشی لے اڑے، 76ج ب کے یونس کے رقبہ سے قیمتی درخت چوری، سمندری روڈ منڈی کے قریب طلحہ کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،82گ ب کے فرقان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،جڑانوالہ یونین کونسل کے دفتر سے کمپوٹر و سامان چوری،122گ ب کے عالم کے گھر کا چور صفایا کر گئے،367گ ب کے ندیم شہزاد سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، 29گ ب کے غلام مصطفی کے ڈیرہ سے پالتو کتا چوری، 656گ ب کی آمنہ شہزادی سے لیپ ٹاپ و فون چھین لیا،205ر۔ب کے اسد کے رقبہ سے ٹیوب ویل و سامان چوری،421گ ب کے سجاد کی حویلی سے مویشی چوری،455گ ب کے امین کے ڈیرہ سے بکرے چوری،509گ ب کے عمر حیات سے27ہزار و فون، 462گ ب کے ندیم مسیح کے گھر سے مویشی چوری،371گ ب کے ذیشان علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسبا ب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں نعمت آباد کے الیاس، گھونہ کے علی رضا، مسلم پارک روڈ سے مدثر، امام بارگاہ چوک سے اطہر، پیپلز کالونی کے ندیم ، سمندری روڈ پر فیاض اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں