فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن راشد محمود نے کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ واسا کے فیلڈ انسپکٹر غلام سرور دائود کو 50ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بتایا جاتا ہے کہ الیاس خاں شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ سیوریج کا بل کم کروانے کیلئے دفتر گیا تو وہاں پر فیلڈ انسپکٹر غلام سرور دائود 50ہزار رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جبکہ وہ رشوت نہ دینا چاہتا ہے جس پر سرکل انسپکٹر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ریڈ کر کے واسا کے انسپکٹر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




