حقیقی بھائی نے بہن کے لاکھوں کے زیورات ہڑپ کرلئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ گٹی کے بھائی نے ہمشیرہ سے لاکھوں کے زیورات لیکر ہڑپ کر لئے، پولیس نے امانت میں خیانت کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 202ر۔ب گٹی کی شفقت سلطانہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے حقیقی بھائی شبیر حسین نے اپنی شادی کے موقع پر دلہن کو پہنانے کیلئے ادھار لاکھوں کے زیورات حاصل کئے، بعد ازاں اس نے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم لیت و لعل کے بعد زیورات واپس کرنے سے انکاری ہو گیا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں