سفارتی آداب سے ناواقف مودی کی پھر جگ ہنسائی

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سفارتی آداب سے ناواقفیت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر جگ ہنسائی سامنے آ گئی۔فلپائن میں کواڈ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی غیر ضروری عجلت کا معاملہ سامنے آگیا، فوٹو سیشن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں انتظار کرنے پر مجبور کردیا۔میڈیا سے گفتگو کے اختتام کا انتظار کرنے کے بجائے فوٹو سیشن کے دوران مودی کی غیر ضروری عجلت نے انہیں سبکی سے دوچار کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے رہے، جبکہ مودی جلدی میں دکھائی دیے۔مودی نے ٹرمپ کو چلنے کا اشارہ کیا، تاہم امریکی صدر نے گفتگو جاری رکھی اور مودی کو انتظار کرنے پر مجبور کیا۔ عالمی رہنماں کی موجودگی میں مودی کی غیر ضروری جلدبازی کے باعث بھارتی وزیراعظم کے سفارتی آداب پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں