28ویں ترمیم کو بریک لگ گئی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) ریفرنڈم’ 28 و یں ترمیم پارلیمنٹ جانے سے پہلے ہی سپیڈ بریک کا شکار ہو گیا’ صورت حال دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی’ پارلیمان نہیں بلکہ پارلیمان سے ماوراء ہی کچھ ہونے جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہانی کا سکرپٹ ہی بدل دیا، ریفرنڈم یا 28 ویں ترمیم کے مسئلے پر پیپلزپارٹی تحریک انصاف اور جمعیت العلمائے اسلام کی ہم آواز ہو گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری دو ہفتوں کے دوران ایوان صدر یا زرداری ہائوس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرینگے۔ صدر نے گزشتہ تین دنوں میں وزیراعظم سمیت اہم لوگوں سے مشاورت کی ہے۔ بلاول بھٹو اور سندھی معتبرین نے انہیں عوامی سیاست میں واپس آنے کا مشورہ دیا ہے کہ اس طرح اگلے الیکشن کیلئے یہی مقبول اور بہتر فیصلہ ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت کے سیاسی مبصرین اور دوستوں کے دوست اسے سیاسی دھماکہ سے تعبیر کر رہے ہیں، حالات بے حد سیریس ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس جو رواں ہفتے ہونے تھے اور ریفرنڈم پر بات ہونا تھی فی الحال مؤخر ہو گئے ہیں۔ حالات کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں