محکمہ لیبر ویلفیئر کے زیر اہتمام صنعتی یونٹس میں آگاہی سیمینار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ لیبر ویلفیئر کی طرف سے (ویسٹ)ایریا میں انڈسٹریل وکمرشل اداروں کے ورکرز کی پیشہ وارانہ صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (ویسٹ)رائے یاسین سرفراز کھرل کی زیرنگرانی صنعتی یونٹس میں آگاہی سیمینارز منعقد کئے گئے اور محکمہ کے سٹاف نے شرکت کرکے ورکرز کو صحت کے تحفظ پر آگاہی دی۔ڈائریکٹر لیبر (ویسٹ)نے بتایا کہ آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا اورملز انتظامیہ کو صحت وسلامتی کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔علاوہ ازیں فیکٹریوں کی انسپکشن کے دوران حفاظتی آلات کی دستیابی کو چیک بھی کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں