حیدر آباد (سپورٹس نیوز) سابق کیوی آل رائونڈر ڈینیل ویٹوری آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالکن کاویا مارن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کپتان، سن رائزرز حیدرآباد میں اپنے ساتھی کین ولیمسن کے ہمراہ چنئی پہنچے ، کرکٹ سے وابستہ مہمانوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ویٹوری اس وقت آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز کے دوران ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں، یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہو رہا ہے جب آسٹریلیا کو ہفتے کے روز میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلنا ہے۔




