لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے،بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔




