لاہور (سپورٹس نیوز) ایک وقت تھا جب اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام گونجتا تھا، عالمی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج تھا اور دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی پاکستانی چیمپیئنز کے سامنے بے بس دکھائی دیتے تھے، لیکن آج وہی پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت تلاش کررہا ہے۔وہ کھیل جس نے پاکستان کو کئی دہائیوں تک عالمی چیمپیئنز دیے، آج زوال کا شکار ہے۔ کبھی ٹاپ 8عالمی کھلاڑیوں میں 7 پاکستانی ہوا کرتے تھے، مگر اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور کامیابیوں کا وہ تسلسل دکھائی نہیں دیتا۔ ماضی میں جہانگیر خان، ہاشم خان، جان شیر خان، قمر زمان، اعظم خان اور روشن خان جیسے لیجنڈز نے تقریبا 3 دہائیوں تک عالمی اسکواش پر حکمرانی کی۔




