ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد پیشہ ورانہ زندگی اور فلموں میں کام کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ٹائم 100 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے فلموں سے اپنی محبت اور ماں کی ذمے داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے وہ کام کرنا پسند ہے جس سے مجھے محبت ہے اور ساتھ ہی ان لوگوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد وہ اس حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں کہ اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کو کتنا وقت دینا ہے۔2022 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا شروع کردیے۔ ن کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو اسی وقت یہ واضح کردیا تھا کہ مہینے میں مخصوص دنوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی۔




