سرکاری سکولوں کو طلبہ کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کو طلبہ کے لیے خوشگوار، صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سکولوں کے کلاس رومز کی تزئین و آرائش اور احاطوں و صحنوں کی بحالی کا کام جاری ہے، جس سے تعلیمی اداروں کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔نئے اور بہتر بنائے گئے کلاس رومز جبکہ صاف ستھرے اور خوشگوار صحن طلبہ کے روزمرہ تعلیمی معمولات میں نئی توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ زیادہ دلچسپی، اعتماد اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔حکومت پنجاب کے اس اقدام کے تحت سرکاری سکولوں کو محض تدریسی عمارتوں کے بجائے طلبہ کی تعلیمی، ذہنی اور تخلیقی نشوونما کے لیے بہتر اور پرکشش مراکز بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں