فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ واپڈا سٹی میں گھریلو ملازمہ ڈائریکٹر نادرا کے گھر کا صفایا کر کے فرار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق واپڈا سٹی کے رہائشی ڈائریکٹر نادرا مجتبیٰ علی نے بتایا کہ اس کی اہلیہ سکول ٹیچر ہے وہ دونوں ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے اور گھریلو ملازمہ گلشن بی بی ان کی عدم موجودگی میں گھر کی تلاشی لیتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان سمیٹ کر فرار ہو گئی، جب وہ گھر آئے تو کمروں میں الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان غائب تھا۔ جس پر چک جھمرہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملازمہ گلشن بی بی کی تلاش شروع کر دی۔




