حکومت تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ حکومت تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، بھاری ٹیکسوں اور مہنگی توانائی نے صنعت کاروں اور تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے ، جس کے اثرات براہ راست عام صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ملکی معیشت کا پہیہ تیز کرنے کے لیے کاروباری طبقے کو اعتماد میں لے اور ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کرے جن سے سرمایہ کاری ، صنعت و تجارت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اس کے مسائل حل کئے بغیر پائیدار معاشی استحکام ممکن نہیں۔ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے ساتھ موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے کاروبار دوست پالیسیوں کو ترجیح دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں