میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی وسیع پیمانے پر شجر کاری

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ماحول دوست اقدامات اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے فیصل آبادچنیوٹ روڈ کے میڈین پر وسیع پیمانے پر شجرکاری کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے اس منصوبے میں میونسپل کمیٹی چنیوٹ، ڈسٹرکٹ کونسل چنیوٹ، محکمہ جنگلات اور نجی شعبے کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مرکزی شاہراہ کو سرسبز، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ختم نبوت چوک سے سیم بائی پاس تک میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے میڈین پر کارپٹ گھاس بچھانے کے ساتھ مختلف اقسام کے آرائشی پودے لگائے گئے ہیں، جبکہ سیم بائی پاس سے اقبال ریزیڈنشیا تک تقریبا دو کلومیٹر طویل حصے میں فلانتھروپی کے تحت نجی شعبے کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ اور یہ حصہ اقبال رائس ملز کے سپرد کیا گیا ہے، جہاں ادارے کی جانب سے شجرکاری کا کام کروایا جا رہا ہے۔اسی طرح اقبال ریزیڈنشیا سے بھٹو کالونی تک شجرکاری کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی چنیوٹ ادا کر رہی ہے، جبکہ بھٹو کالونی سے پل ڈنگرو تک محکمہ جنگلات اور ڈسٹرکٹ کونسل چنیوٹ کی جانب سے پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔ اس حصے میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی خصوصی کاوشوں سے فلانتھروپی کے ذریعے بھی پودے فراہم کیے گئے ہیں، جن کی شجرکاری ڈسٹرکٹ کونسل کا عملہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں