مریم نواز ہسپتال ماموں کانجن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

ماموں کانجن( نامہ نگار)ماموں کانجن چک نمبر 509گ ب میں واقع مریم نواز ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نہ ادویات میسر ہیں، نہ سینئر ڈاکٹرز، نہ ایکسرے کی سہولت ہے اور نہ ہی مریضوں کو سرنج تک فراہم کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ سینکڑوں مریض علاج کی غر ض سے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں، مگر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مریض گھنٹوں انتظار کے بعد واپس جانے پر مجبور ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ماموں کانجن مریم نواز ہسپتال کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، ادویات، ایکسرے اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ غریب عوام کو ان کے شہر میں ہی علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں