لاہور (بیوروچیف) لاہور کے غیر رجسٹرڈ فارم ہاسز اور شادی ہالز میں ون ڈش قانون کی کھلی خلاف ورزیوں کے معاملے پر میرج ہالز ایسوسی ایشن نے بڑی تجویز پیش کر دی۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ون ڈش پر ٹیکس عائد کر کے ایک سے زیادہ ڈشز کی اجازت دی جائے، جبکہ اس ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں پر خرچ کی جائے۔میرج ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امیر افراد پیسے دے کر ون ڈش سے زیادہ کی سہولت حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ ٹیکس کے نفاذ سے رشوت کا خاتمہ ہوگا ۔اور رقم حکومتی خزانے میں جمع ہوگی۔لاہور چیمبر میں میرج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی لاہور چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران شادی ہالز قوانین میں بڑی ترامیم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق شہر کے بیشتر فارم ہاسز غیر رجسٹرڈ ہیں جہاں شادی کی تقریبات اور ون ڈش قانون کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔




