کمالیہ (نامہ نگار)شہری سہولیات کی بہتری کے لیے انتظامی اقدامات جاری اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے ، پرانے بینرز و پوسٹرز اتارنے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اشارے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ شفیع والا، موضع کوٹ پٹھانہ میں قائم گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سنٹر اور جناح پارک کا دورہ کرکے تعلیمی، انتظامی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو بہتری کی ہدایات جاری کیں۔دوسری جانب خواتین کو بااختیار بنانے میں خاندان اور کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب سمیت مقررین نے خواتین کی تعلیم، خودمختاری اور معاشرتی ترقی میں مثر کردار پر زور دیا۔




