بچوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کیساتھ انکے حقوق تسلیم کرنا بھی ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ذوالنورین ویلفیئرسوسائٹی اورٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہ تقریب میں میڈم قراة العین نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پرمیں منایا، جہاں بچوں کے حقوق، خوشیوں اور صلاحیتوں کو سراہنے کیساتھ ہمارے بچوں کے سالانہ رزلٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔ہمارے بچوں کیلئے کامیابی صرف نمبروں یاپوزیشن کا نام نہیں۔ کسی کا ایک قدم آگے بڑھانا، نیا لفظ بولنا یا پہلی بار کوئی کام خود مکمل کرنا، یہ سب بڑی کامیابی ہیں۔انکے پیچھے مہینوں کی محنت، مسلسل پریکٹس، صبر اور ہمت شامل ہوتی ہے۔لیکن بچوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ان کے حقوق کو تسلیم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔.ہر بچے کو اپنی رائے کے اظہار، اپنی زندگی کے فیصلوں میں شرکت اور معاشرے میں برابر مواقع حاصل کرنے کا حق ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسرناصرجاویدرانا’میڈم قراة العین ‘وقاص پرویزکائنات ویلفیئر سوسائٹی ‘ڈاکٹرمبشرنے کہا ہے کہ کیونکہ ہر کامیابی جشن منانے کے لائق ہے۔ اور ہر بچہ اپنائیت پانے کا حقدار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں