کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزاد ی سے پریس کلب کے عہدیداران کی ملاقات۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے پریس کلب کمالیہ کے عہدیدارا ن امجد سعید اور عبداللہ رحمانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران شہر بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ حکومت کی ہدایا ت کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ملاقات میں تحصیل رابطہ آفیسر بہادر علی بھی موجود تھے ۔




