AIاور گوگل نے پاکستان میں 10ہزار نوکریاں دیں

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ اے آئی اور گوگل نے پاکستان میں 10ہزار سے زیادہ نوکریاں دی ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اے آئی کے حوالے سے 10لاکھ لوگوں کی ٹریننگ کا وعدہ بھی کیا تھا، اگلے تین سالوں میں 10لاکھ نان ٹیک لوگوں کو اے آئی سکھائیں گے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ میں گوگل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ حکومت اور وزارت آئی ٹی نے 3ہزار سے زیادہ لوگوں کو ٹریننگ دی ہیں، یوتھ کو اے آئی ٹولز سے آگاہ کروانا ہماری زمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں