آکلینڈ (سپورٹس نیوز)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی )250 اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے )250کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 48 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 39 واں ایڈیشن ہوگا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔




