جڑانوالہ(نامہ نگار)افضال احمد کھرل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی۔ تفصیلات کے مطابق فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کیساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کرنے پر آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم نے افضال احمد کھرل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے پروموشن بیج لگائے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنی سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے کام جاری رکھیں گئے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہونے پر افضال احمد کھر ل کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے وقار کو ہمیشہ مخلوط خاطر رکھا ہے۔ عوام الناس کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔




