BISPسنٹر گئی 4بچوں کی ماں اغوا

گوجرہ (نامہ نگار)نامعلوم افراد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر گئی چار بچوں کی ماں کو اغوا کر لیاـ چک نمبر333 ج ب کے محمد ارسلان نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اسکی اہلیہ چار بچوں کی ماں مصباح بی بی گھر سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے کیلئے نواں لاہور گئی جو واپس نہ آتی جسے نامعلوم افراد نے راستے سے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں نواں لاہور پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں