CMای بائیک سکیم’2روز میں4لاکھ32ہزار طلبہ کی رجسٹریشن

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغازہوگیا۔طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپس کے بعد ای بائیکس پورٹل کھول دیا گیاجس میں صرف 2دن میں 4 لاکھ32 ہزار طلبہ نے سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن کروائی ہے۔سی ایم ای بائیک سکیم میں دو لاکھ 65ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،سی ایم ای بائیک سکیم کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگی ،طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے4اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔سی ایم ای بائیک سکیم فیز 2 کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے،اس کے علاوہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم ہونا ضروری ہے،سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے طالب علم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے،سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں طلبہ کیلئے ڈاون پیمنٹ معاف ہے،حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی،سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنیوالے طلبہ صرف3028روپے ماہانہ اداکر یں گیجبکہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا۔سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ ٹریننگ دی جائے گی،وزیراعلیٰ نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دے دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں