کراچی (بیورو چیف)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی پر ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنے و احتجاج کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر سمیر نجم الحسن نے رانا رئیس، سمیر گلزار و دیگر عہدے داروں کے ہمراہ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تین معروف شاپنگ سینٹرز کو 5ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے لیکن 70سی این جی اسٹیشنز کو صرف ڈیڑھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس تک فراہم نہیں کی جارہی، سندھ میں فروری سے سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی کی فراہمی معطل ہے 4 ماہ سے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔




