فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانوںکے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ جن میں ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد سب انسپکٹر مظہر عرفان بیٹے کے علاج معالجے کیلئے رخصت پر چلے گئے اور ان کی جگہ پولیس لائن سے انسپکٹر مہر یوسف سپرا کو ایس ایچ اوتھانہ غلام محمد آباد تعینات کر دیاڈ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ بچیانہ سب انسپکٹر ذیشان اشرف کو پولیس لائن بھیج دیا اور ان کی جگہ سب انسپکٹر سہیل بلوچ کو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ تعینات کر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو اپنے عہدید کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔




