CPOکی آرمی شہید سپاہی اور مرحوم کانسٹیبل کے گھر جا کر تعزیت

جڑانوالہ (نامہ نگار ) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے آرمی کے شہید سپاہی بلال بشیر اور مرحوم کانسٹیبل آصف محمود کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت،ایس پی ٹائون اختر علی وینس اور ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ مظہر الحق بھی ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک آرمی کے سپاہی شہید بلال بشیر اور حرکت قلب بند ہونے سے مرحوم کانسٹیبل آصف محمود کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدا ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں شہدا نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے مرحوم کانسٹیبل آصف محمود کے اہلخانہ سے کہا کہ پولیس فورس اپنے مرحوم ساتھی کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کانسٹیبل آصف محمود کی فیملی کیساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے کانسٹیبل آصف محمود کے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ سی پی او تنویر حسین،ایس پی ٹائون اختر علی وینس،ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ مظہر الحق،ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی و دیگران نے شہدا کے درجات بلندی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں