CPOکی ہدایت پر ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری’ تھانہ سٹی سمندری پولیس کی کاروائی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری نجم الحسن نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم محمد اعجاز عرف ججی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے چرس 1کلو 420گرام برآمد کر لی گئی۔ تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں