اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلئے سالانہ بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOPs) اور سنگل ممبر کمپنیوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق اہل ٹیکس دہندگان کو 31 جولائی تک قریبی ای سہولت سنٹر پر جا کر اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے رجسٹرڈ افراد کو اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور این ٹی این (NTN) سے متعلق دستاویزات ساتھ لے کر ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا۔




