فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ایم پی اے میاں طاہر جمیل سے ملاقات’ مرکزی دفتر ایکسپو سینٹر کی نمائش اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی عوت دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فاروق یوسف’ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی115 سے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دفتر گئے اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی دفتر ایکسپو سینٹر کی نمائش اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے میاں طاہر جمیل نے خوش دلی سے قبول کر لیا، اس موقع پر صنعتی سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، میاں طاہر جمیل نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔




