FCSTIچھوٹے تاجروں کا بہترین پلیٹ فارم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے’ سمیڈا کے زیر انتظام تمام ادارے FCSTI کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے’ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سمیڈا فیصل آباد فاکہہ زبیر نے FCSTI کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا’ وفد کی قیادت فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن انچیف میاں ظفر اقبال نے جس میں صدر میاں ندیم’ نائب صدر میاں منیر’ صادق مارکیٹ ریلوے روڈ کے صدر میاں امجد اقبال نائب صدر مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب شامل تھے’ ڈسٹرکٹ آفیسر سمیڈا فیصل آباد فاکیہا زبیر نے وفد کو یقین دلایا کہ سمیڈا آپ کے مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی آپ کے ساتھ کھڑا تھا انشاء اللہ آئندہ بھی آپ کے شانہ بشانہ رہے گا’ فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن انچیف میاں ظفر اقبال صدر میاں ندیم’ نائب صدر میاں منیر’ صادق مارکیٹ ریلوے روڈ کے صدر میاں امجد اقبال نائب صدر مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر سمیڈا فیصل آباد فاکیہا زبیر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ FCSTI نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے حقوق اور مسائل کی بات کی ہے’ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ سمیڈا کا تعاون ہمارے سے ہمیشہ مثالی رہا ہے اور سمیڈا کے پلیٹ فارم پر ہمارے مسائل حل ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں