فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سال 2025 میں دل کے عارضہ میں مبتلا9 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت گذشتہ 6 ماہ میں ایک ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری کی گئی اورمریضوں کو گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت ایک سال میں اڑھائی لاکھ مریضوں کوفری ادویات پہنچائی گئیں۔یہ بات کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔کمشنر نے ایف آئی سی،الائیڈ ون اور الائیڈ ہسپتال ٹو کے ہنگامی دورے کئے اور انتظامی وطبی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔کمشنر نے ایف آئی سی کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ سی ٹی اینجیو مشین سمیت دیگر درکار مشینری کی فراہمی کے لئے اقدامات تیز کئے جارہے ہیں۔انہوں نیایف آئی سی میں مخیر حضرات کے تعاون سے55 کروڑ روپے سے 280 بیڈز پر مشتمل نئیایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہمریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئیہسپتال کو مزید52 ڈاکٹرز درکارہیں۔کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنرنے الائیڈ ہسپتال II کے دورہ کے موقع پرصفائی کے معیار کو بہتر بنانے ہدایت کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ ستھراپنجاب کی ٹیم سے رابطہ کرکے آج ہی ہسپتال کے تمام شعبوں کی جامع واشنگ کی جائے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہسپتال میں روزانہ 5 ہزار مریضوں کو اوپی ڈی پر چیک کیا جارہا ہے۔کمشنر نے الائیڈ ہسپتال ون کا بھی دورہ کیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ روزانہ 12 ہزار مریضوں کا اوپی ڈی پر چیک اپ ہورہا۔اس وقت ہسپتال میں 1600 مریض داخل جنہیں علاج معالجہ کی تیز رفتار سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔سیوریج ڈالنے کے بعد ہسپتال کے اندرونی روڈزکی تعمیر ومرمت کے لئے تقریبا 8 کروڑ روپے درکار ہیں اس ضمن میں درخواست محکمہ کو ارسال کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں10 کروڑ روپے ہسپتال کی مرمت وبحالی کیلئے درکارہیں۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاویژن ” آپ کی صحت ہماری ترجیح” کے تحتہسپتالوں کو درکار وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔




