ICC ون ڈے رینکنگ میں سلمان آغا اور ابرار کی ترقی

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے اور ابرار احمد، سلمان آغا کی ترقی ہوئی ہے۔شبھمن گل پہلے نمبر پر براجمان ہیں، شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7ویں ، محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے۔سلمان علی آغا تین درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فخر زمان 28 اور صائم ایوب 60ویں نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے، کیشو مہاراج آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں