IMFکی شرائط کے باوجود بہتر بجٹ پیش کیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اورآئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود جس طرح وفاقی بجٹ پیش کیاگیاہے اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جاسکتا -امریکہ ایران کشیدگی ختم ہونے والی ہے جس کے بعد پاکستان میں مزید بہتری آئیگی۔انہوں نے کہا کہ 7فیصد مہنگائی ہے اور حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7فیصدہی اضافہ بھی کردیا ہے پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی کی گئی ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی ہرضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قیمتوں کاتعین کرکے اس پرعمل درآمد کروائے-بجٹ میں ایکسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں9فیصد ٹیکسز کم کئے گئے ہیں-تنخواہ دار طبقہ کے لئے اورسپرٹیکس کم کیاگیاہے-ان کاکہناتھاکہ ٹیکس نادہندہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے جبکہ جوٹیکس نیٹ میں ہیں انہیں بجٹ میں رعایت دی جائے گی-ٹیکس نیٹ میں لانے سے پاکستان مستحکم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں