KP، عدالتی ملازمین کے موبائل کے استعمال پر پابندی

پشاور(بیورو چیف)خیبرپختونخوا کے ضلعی و ماتحت عدالتوں میں منسٹریل اسٹاف ودیگر ملاز مین کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی کردی گئی ہے جبکہ عدالتی اوقات کارکے دوران تمام عملہ اپنے موبائل فونز متعین کردہ افسر یا ملازم کی تحویل میں دینگے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکور ٹ کے رجسٹرارمحمد زیب خان کے دفترسے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جا ر ی مراسلے کے مطابق ضلعی وماتحت عدالتوں میں تمام منسٹریل ودیگر عملے کو عدالتی اوقات کار کے دوران موبائل فون کے استعمال سے روکا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاورہائیکورٹ اس ضمن میں ہدایات جاری کرچکی ہے لہٰذا ضلعی عدالتوں میں کام کرنے والا تمام منسٹریل عملہ ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل فونز متعلقہ انچارج برانچ یا ہیڈ کے پاس رکھیں گے اور ان موبائل فونز کوکسی بھی متعین کردہ افسرکی تحویل میں دیاجائے گا۔پشاور ہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق کسی بھی گھریلو ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ عملہ لینڈ لائن یعنی ٹیلی فون استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں