MCگوجرہ کی کارروائی ‘واجبات ادا نہ کرنے پر دکانیں سیل

گوجرہ (نامہ نگار)میو نسپل کمیٹی گوجرہ نے واجبات جمع نہ کروانے وا لی دکا نیں سر بمہر کردیں ، تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق میو نسپل کمیٹی انتظامیہ نے ریلوے روڈ اور مونگی روڈ پر تہہ بازاری کی متعدد دکا نیں میونسپل کمیٹی کے واجبات ادا نہ کرنے پر سر بمہر کردیں جس کے بعد ریلوے روڈ اور مونگی روڈ کے تاجرو ں نے انتظا میہ کے خلاف شٹر ڈا ؤ ن ہڑتا ل کردی اور کا روبار بند کرکے شدید احتجا ج کیا واضح رہے کہ میو نسپل کمیٹی کی طرف سے سیل کی جا نے وا لی دکا نو ں میں پرندے فروخت کرنے وا لو ں کی دکا نیں بھی ہیں جن میں شدید گرمی کے باعث پرندو ں کے مرنے کا اندیشہ بھی ہے تاجرو ں نے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے اس سلسلہ میں شفاف انکوا ئری کروا ئی جا ئے اور ذمہ دارو ں کے خلاف کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں