PCB کی دیہی سندھ سے نئے کرکٹ ہنٹ کی تلاش شروع

سکھر (سپورٹس نیوز) پی سی بی نے دیہی سندھ میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کر دی اور اس سلسلے میں سکھر میں ٹرائلز کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھیل میں نیا خون اور ٹیلنٹ شامل کرنے کے لیے سندھ کے دیہی علاقوں میں جا پہنچا اور سکھر میں نوجوانوں کا کرکٹ ٹیلنٹ جانچنے کے لیے ٹرائلز کرائے گئے تاکہ سندھ کے دیہی علاقوں میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو ملکی سطح پر سامنے لایا جا سکے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکھر کے پی سی بی گراونڈ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں سکھر کے علاوہ خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔منتظمین کے مطابق ٹرائلز کے بعد سندھ کے تمام ڈویژن کی ٹیمیں تشکیل دیکر مقابلے کروائے جائیں گے، اور ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے آگے کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں