PFAخ چھاپہ،ملاوٹی مضر صحت مصالحہ جات،دالیں فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری ایریا کے علاقہ مخدوم روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کر مضرصحت مصالحہ جات اور دالیں فروخت کرنے والے دکاندار کو پکڑ لیا اور بھاری مقدار میں مضرصحت مصالحہ جات اور دالوں کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مخدوم روڈ پر سجاد ولد عبداﷲ کے سٹور پر چھاپہ مار کر معائنہ کیا تو وہاں پر مضرصحت مصالحہ جات اور مختلف دالوں کی موجودگی پائی گئی، جس پر بھاری مقدار میں مضرصحت سامان قبضہ میں لیکر دکاندار سجاد کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا اور مضرصحت سامان تحویل میں لیکر تلف کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں